لاہورنہ جاگا تو تبدیلی نہیں آئےگی،شیخ رشید

لاہور : عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ بہت بڑا دھاندلا ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے تمام اداروں سے کہتا ہوں کہ ملک کو بچائیں، انہوں نے زندہ دلان لاہوریوں کو پکارتے ہوئے کہا کہ لاہور نہ جاگا تو تبدیلی نہیں آئے گی، ن لیگ ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتی۔ لاہور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے دو سال تک میرا مائیک بند کیے رکھا، اب کی زبان بند ہونے والی ہے، حکومت کہتی ہے کہ انہوں نے نندی پور پاؤر پلانٹ بنایا،  مگر اس پراجیکٹ میں جتنے گھپلے ہوئے اس پر ن لیگ کے ساتھ بہت بڑا دھاندلا ہونے جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پیسٹری چور گئے، اب بیکری چور آگئے، لاہور نہ جاگا تو تبدیلی نہیں آئے گی، ن لیگ ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتی، انہوں نے قومی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام اداروں سے کہتا ہوں ملک کو بچائیں، خاندانی غلامی سے نجات کیلئے نکلو بلے پر مہر لگاؤ، عمران جیسا دیانتدار شخص ہی ملک کو آگے لیکر جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے122کا الیکشن علیم خان کا نہیں عمران خان کا ہے، اللہ تعالیٰ نے ایاز صادق کی بولتی بند کردی، آنیوالے دنوں میں پاکستانی سیاست میں زلزلہ آنے والا ہے۔ سماء

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

TEHREEK E INSAF

IK

reham

AYAZ SADIQ

NA122

#PTIforNA122

#LahoreRejectsUTurnKhan

Tabool ads will show in this div