صابن میرا قانون ہے، کروناوائرس پر مبنی انیمیٹڈ ویڈیو وائرل

اس انیمیٹڈ ویڈیو کو اردو اور پشتو زبان میں بنایا گیا ہے

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے میوزک پروڈیوسر اور ہدایت کار ذیشان پرویز نے کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے ایک انیمیٹڈ ویڈیو بنائی ہے جسے کافی سراہا جارہا ہے۔

روکھان اسٹوڈیو کی جانب سے پیش کی جانے والی اس انیمیٹڈ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پبی کا بدمعاش نامی کریکٹر لوگوں سے کہہ رہا ہوتا ہے کہ ہمیں ہتھیار، راکٹ لانچر وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہم ہاتھ دھوکر، ماسک پہن کر اس کو وائرس کو شکست دیںگے۔

اس ویڈیو کی ہدایتکاری اور انیمیشن پروڈیوسر ذیشان پرویز نے دی ، جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے میوزک پروڈیوسر سرمد غفور نے اس ویڈیو کی موسیقی ترتیب دی اور ساتھ ہی انہوں نے ایک کریکٹر کی وائس اوور بھی کی۔

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/4vAWnzWC69Q"]

ہدایتکار ذیشان پرویز نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ میں سماجی مسائل پر اس طرح کے ویڈیوز بناتا رہتا ہوں گزشتہ برس بھی ہم نے ٹریفک قوانین پر مبنی ایک انیمیٹڈ ویڈیو پشتو میں ہی بنائی تھی جو خیبرپختونخوا میں کافی مقبول ہوئی۔

ذیشان پرویز نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے 2 ہفتے قبل ہی ہم نے اس ویڈیو کی تیاری شروع کردی تھی تاہم پھر بھی جلدی جلدی ہم نے یہ ویڈیو بنائی تاکہ اس عالمی وباء کے خلاف ہم بھی اپنا حصہ ڈال سکیں ۔

ہدایتکار نے بتایا کہ پہلے ہم نے اسے پشتو زبان میں بنایا پھر اسے اردو زبان میں بھی جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصد لوگوں کو اس کے بچاؤ کی آگاہی دینا تھا کہ لوگ اپنے صفائی کا خیال رکھیں ، بار بار ہاتھ دھوئیں، لوگوں سے دور رہنا بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو بنانے میں پوری ٹیم کی محنت ہے جبکہ اس کارٹون کا آئیڈیا فصیح ذکاء نے دیا تھا'۔

اردو زبان میں بنائی گئی ویڈیو

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/ZZmLXaCy0Xs"]

 

cartoon

Tabool ads will show in this div