چوہدری نثارسے برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن کی الوداعی ملاقات

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان میں تعنیات برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے الوداعی  ملاقات کی۔


ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آبادمیں ہونے والی ملاقات میں وزیرداخلہ نے ایڈم تھامسن کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایڈم تھامسن نے دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔


 ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال،غیرقانونی امیگریشن،انسداددہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے خاتمہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔


 ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون جاری رہے گا،برطانیہ پاکستان کو موجودہ مشکلات سے نکالنے میں ہرممکن تعاون کرے گا۔


ایڈم تھامسن نے بتایا کہ وہ بوجھل دل کے ساتھ پاکستان چھوڑ کرجارہے ہیں اسلام آباد کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔ سماء

کی

puppet

Pakistan Army

receive

helicopters

census

Tabool ads will show in this div