کراچی، لوٹ مار کرنے والے ڈکیت کو شہری نے پکڑلیا

ڈکیت کے تین ساتھی فرار ہوگئے
Mar 28, 2020

کراچی کے علاقے ملير شادمان کے قريب شہری سے لوٹ مار کی کوشش کرنے والا ایک ڈاکو پکڑا گيا جبکہ تين ساتھی فرار ہوگئے۔

ملیر شادمان میں لوٹ مار کی کوشش کرنے والے ڈاکوؤں پر قریبی گھر کی چھت پر موجود شہری نے اینٹ مار دی جس سے ایک ڈکیت گر کر زخمی ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد ایک ڈکیت کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے پکڑے گئے ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ فرار ہونے والے تین ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے تفتیش شروع کر دی گئی۔

crime scene

Tabool ads will show in this div