مجھےدرد ہوتوآپ محسوس کرتی ہیں،سائرہ یوسف کی پوسٹ نےدل چھولیے

بیٹی کے جملے نے سائرہ کوجذباتی کردیا

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت مداحوں کے ساتھ شیئرکی ، جس نے سبھی کے دلوں کو چھو لیا۔

بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سائرہ نے انسٹا گرام پر بتایا کہ نورے کو لگنے والی چوٹ کے بعد میرے ردعمل پر نورے نے پوچھا کہ آپ نے آؤچ کیوں کہا؟

وجہ بتانے کےباوجود نورے نے یہی سوال کیا جس پر سائرہ خاموش ہوئیں تو ان کی بیٹی نے کہا ’’ کیونکہ جب مجھے تکلیف پہنچتی ہے تو آپ اسے محسوس کرتی ہیں‘‘۔

اداکارہ نے روتے ہوئے ایموجیز بنا کر اپنی جذباتی کیفیت کااظہارکیا۔

سائرہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹی وی میزبان دعا ملک نے لکھا کہ بطور ایک ماں وہ اس جملے کی گہرائی محسوس کرسکتی ہیں۔

سائرہ یوسف نجی زندگی میں بھی حال ہی میں کڑے مرحلے سے گزری ہیں جب رواں ماہ کے آغازمیں انہوں نے اداکارشہروز سبزواری کے ساتھ اپنی 7 سالہ رفاقت ختم ہوجانے کا اعلان کیا۔

دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔

Shahroz Sabzwari

SYRA YOUSUF

Tabool ads will show in this div