لاہور : اب آپ کو ايک ايسے کھلاڑي سے ملواتے ہيں جو کل تک ن ليگ کا متوالا تھا مگر حکمرانوں کے وعدے وفا نہ ہونے پر اپنے جڑواں بچوں کا نام نواز شريف اور شہباز شريف سے بدل کر عمران خان اور طاہرالقادري رکھ ديا۔
لوڈ شيڈنگ کا خاتمہ ہوا نہ ہي شہباز شريف نے نام تبديل کيا، وعدے وفا نہ ہوئے تو ن ليگ کے متوالے نے انوکھا کام کر ڈالا۔ شريف برادران کے سابقہ متوالے نے اليکشن دو ہزار تيرہ کے روز پيدا ہونے والے بچوں کا نام نواز شريف اور شہباز شريف رکھا۔
انتخابات ميں کئے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو اس سياسي کارکن نے نہ صرف پارٹي بدلي، بلکہ بچوں کے نام بھي بدل ڈالے۔ کپتان کي آواز پر لبيک کہنے والا يہ کھلاڑي صبح سے ہي جلسہ گاہ ميں موجود رہا۔ سماء