لاہور کے محاذ پرریحام خان کی حیران کن انٹری

  reham entry jalsa UPD lhr 04-10 لاہور : خوش گوار موڈ میں اپنی صاحبزادی کے ہمراہ تحریک انصاف کی جان ریحام خان بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے اور جلسہ میں شرکت کیلئے پنڈال پہنچ گئیں۔ تمام رکاؤٹیں توڑ لیں، سب کے منہ کردیئے، جی ہاں قومی بھابھی ریحام خان لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں، سفید کلف لگے کپڑوں میں باوقار شخصیت ریحام نے اپنی آمد پر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں اور سلام کا جواب دیا، اس موقع پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما بھی ریحام خان کے ہمراہ تھیں، آج ہونے والے جلسے کی خاص بات کہ ریحام خان اپنے ہمراہ اپنے ننھی صاحبزادی کو بھی لائیں۔ جلسہ گاہ میں اندر داخل ہونے کیلئے ریحام کو عقبی طرف کا راستہ اپنانا پڑا، مگر پچھلے راستے پر بھی پنڈال کے اندر آنے کیلئے کئی رکاؤٹیں لگائی گئی تھیں، مگر باحوصلہ اور باہمت ریحام تمام رکاؤٹیں اور راستے میں حائل چیزیں عبور کرکے پنڈال کے آگے لگی کرسیوں کی پہلی نشست میں برا جماں ہوگئیں۔ اس موقع پر جوشیلے کارکنوں نے ریحام خان کی غیر متوقع آمد پر خوش ہوتے ہوئے بھابھی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

TEHREEK INSAF

IK

AYAZ SADIQ

NA122

Tabool ads will show in this div