حامد خان پی ٹی آئی رہنماؤں پر پھٹ پڑے

HAMID KHAN EMAIL ISB PKG 04-10 Azam Gondal

لاہور : تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حامد خان نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے سپریم کورٹ ججز کی توہین افسوسناک قرار دیدی، کہتے ہیں این اے 154 پر حکم امتناع کی ذمہ داری جہانگیر ترین کے وکلاء پر عائد ہوتی ہے۔

ججز پر بلاوجہ تنقید نے حامد خان کو چراغ پا کردیا، پارٹی رہنماؤں کیخلاف چیئرمین کو ای میل کر ڈالی، این اے 154 پر حکم امتناع کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حامد خان نے چیئرمین عمران خان کو لکھی گئی ای میل میں کہا ہے کہ حقائق جانے بغیر سپریم کورٹ کے ججز کی کردار کشی کی جارہی ہے، عدلیہ نے کئی فیصلے تحریک انصاف کے حق میں بھی دیئے، این اے 154 پر حکم امتناع کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکلا ہیں، عدالت میں ہر وکیل اپنے مؤکل کی ہدایت کے مطابق ہی بولتا ہے۔

حامد خان نے چیئرمین کو بتایا کہ جہانگیر ترین کے وکلاء نہ صرف اُس روز بلکہ اگلے دن بھی دلائل دینے کیلئے تیار نہیں تھے، انہوں نے خود سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کو کہا، اگر ججز اتنے ہی برے ہوتے تو این اے 122، 125 اور 154 کے فیصلے تحریک انصاف کے حق میں کیسے آتے، پارٹی کو علم ہونا چاہئے کہ اصل خرابی کہاں ہے۔ سماء

ECP

PTI

Politics

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

NA122

POLLING

election tribunal

Bye Election

11October

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div