این اے 122؛ ن لیگ سے نہیں پنجاب اور وفاقی حکومت سے مقابلہ ہے، عمران خان
لاہور : پاکستان تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے کہا ہے کہ اين اے 122 ميں ان کا مقابلہ ن ليگ سے نہيں بلکہ پنجاب اور وفاقی حکومت سے ہے، الیکشن کمیشن سے کہوں گا بیلٹ پیپرز لے جانیوالے گاڑی میں بھی آرمی کا ایک جوان تعینات کیا جائے، ن لیگ دھاندلی کرنے اور ہم روکنے کے طریقے سوچ رہے ہیں، آج کے جلسے میں اہم انکشافات کروں گا۔
چیئرمین عمران خان کی زير صدارت تحريک انصاف کی کور کميٹی کا اجلاس ہوا جس میں اين اے 122 کے ضمنی انتخاب کی حکمت عملی پر تبادلہ خيال ہوا، اجلاس ميں بلدياتی انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
اس سے قبل گلبرگ لاہور ميں پارٹی آفس ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف کے کارکنوں کو پويس کے ذريعے دھمکايا جارہا ہے، سمن آباد ميں ہونیوالے آج کے جلسے ميں نون ليگ کی کرپشن سے پردہ اٹھاؤں گا۔
پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ ن ليگ نے اليکشن کی بجائے دھاندلی کا پروگرام بنايا ہوا ہے جبکہ تحريک انصاف دھاندلي روکنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
ايک سوال کے جواب ميں عمران خان نے کہا کہ اين اے 122 ميں اليکشن کے روز جس طرح پاک فوج کا ايک جوان پولنگ کے اندر اور ايک باہر ہوگا، اسی طرح ووٹوں کے بيگ لے جانے والی گاڑی ميں بھی پاک فوج کا جوان ہونا چاہئے۔ سماء