لوگوں کے یاد دلانےسےقبل ہم خود وعدے پورا کرنا چاہتے ہیں،مریم نواز

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : یوتھ بزنس لون پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز کہتی ہیں اس سے پہلے کہ لوگ یاد دلائیں ہم خود وعدے پورا کرنا چاہتے ہیں۔  قرضہ اسکیم کو شفاف رکھنے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔


اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے انہیں اہم ذمہ داریاں دی گئیں۔


مریم نواز نے یوتھ لون پروگرام نوجوانون کے روشن مستقبل کی نوید قراردیتے ہوئے کہاکہ پچاس فیصد قرضے ہنرمند خواتین کے لئے رکھے گئے ہیں۔۔ جبکہ اس کی شرائط بھی آسان ہیں۔ 


پروگرام نے چئیرپرسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک لاکھ نوجوان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے پروگرام کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے قوم کے نوجوانوں سے وعدے کا کلپ بھی دکھایا گیا


مریم نواز کی تقریر کے بعد خصوصی ترانہ بھی پیش کیا گیا جس میں ملک سے اندھیروں کے خاتمے اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سماء

کے

Bahawalpur

ہم

woes

Tabool ads will show in this div