این اے 122 انتخابی جلسہ، عمران خان نے خطاب کا ایجنڈا بتادیا
لاہور : عمران خان نے لاہور کے جلسے سے خطاب کا ایجنڈا بتادیا، کہتے ہیں نواز شریف کی کرپشن بے نقاب کریں گے۔
عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، ریحام خان بھی ان کے ہمراہ ہیں، پی ٹی آئی کپتان علیم خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنے خطاب کا ایجنڈا بتادیا، بولے کہ شریف برادران کی کرپشن سامنے لاؤں گا جبکہ اسٹے آرڈر سے متعلق بھی اہم انکشاف کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد قوم کو کتنا فائدہ پہنچا اور شریف خاندان کے ذاتی کاروبار کو کتنا؟۔
ECP
PTI
Politics
IMRAN KHAN
AYAZ SADIQ
NA122
POLLING
election tribunal
Bye Election
11October
تبولا
Tabool ads will show in this div