پاکستانی خواتین نے پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی

Powerlifting Vo New 04-10 ShiRaZ

مسقط : پاکستانی خواتين نے ايشين پاور لفٹنگ چيمپئن شپ ميں تاريخ رقم کردی، ايونٹ ميں شريک تينوں خواتين نے سونے کا تمغہ جيت ليا۔

مسقط ميں جاری ايونٹ کی خواتين کيٹیگری ميں پاکستان کی شازيہ کنول نے 84 کلو گرام کيٹگری ميں طلائی تمغہ جيت ليا، خواتين ايونٹ ميں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 57 کلو گرام کيٹیگری ميں ٹوئنکل سہیل اور 63 کلر گرام کيٹیگری ميں سونيا عظمت نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کيا۔

اومان کے شہر مسقط میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کا 7 رکنی دستہ شریک ہے، جس میں 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ سماء

WOMAN

gold medals

PowerLifting

Muscut

Tabool ads will show in this div