سانحہ منیٰ : پاکستانی شہداء کی تعداد 61 ہوگئی، 90 اب بھی لاپتہ
منیٰ : فیصل آباد کی نسیم اختر کی شہادت کی بھی تصدیق ہوگئی، سانحہ منیٰ کے پاکستانی شہداء کی تعداد 61 تک جاپہنچی، متاثرہ پاکستانی حجاج پیاروں کی تلاش ميں سرگرداں ہیں، اس ہنگامی کیفیت میں کئی حجاج کی فلائٹس چھوٹ چکی ہیں، سعودی حکام نے کہا ہے شہداء کی کوئی اجتماعی قبر نہیں۔
سانحہ منیٰ کے شہیدوں میں فیصل آباد کی بی بی نسیم اختر شامل ہوگئیں، پاکستانی شہداء کی تعداد 61 ہوگئی، دوسری جانب لاپتہ پیاروں کی تلاش میں حاجیوں کی فلائٹس چھوٹ رہی ہیں، دیگر تمام ملکوں کے شہداء کی لاشوں پر شناخت موجود ہے، سوائے پاکستانیوں کے، مکہ کے اسپتالوں کے باہر صرف پاکستانی معجزے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔
پاکستانی سفير منظور الحق نے کہا ہے جن حجاج کی فلائٹس چھوٹ گئیں ان کی واپسی کا انتظام کيا جارہا ہے۔
سعودی حکام نے اجتماعی قبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کو باقاعدہ غسل دے کر نماز جنازہ کے بعد الگ الگ دفن کیا گیا ہے۔ سماء