عمران اور علیم خان سے مقابلہ ہے، دونوں کو شکست دونگا، ایاز صادق

Ayaz Sadiq

لاہور : مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ این اے 122 پہلے بھی میرا تھا اور آئندہ بھی میرا ہی رہے گا، اس بار عمران اور علیم خان سے مقابلہ ہے، دونوں کو شکست دوں گا۔

تحریک انصاف آج این اے 122 میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، تو دوسری جانب ن لیگ کے امیدوار اياز صادق بھی ميدان ميں اترے ہوئے ہيں، گلی گلی، محلے محلے انتخابی مہم چلا رہے ہيں، سابق اسپیکر نے رحمان پورہ میں سماء کے نمائندے اعظم ملک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے، مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے لگتا ہے، ای سی پی سو رہا ہے، پہلے بھی اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں، آئندہ بھی کراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ان کا جلسہ مبارک ہو، لاہور پر پی ٹی آئی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، اس بار عمران خان اور علیم خان سے مقابلہ ہے، دونوں کو شکست دیں گے، 2002ء سے 2013ء تک ہر انتخاب میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، الیکشن ٹریبونل نے میری جیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ انتخابی عملے کی جانب سے بے ضابطگیاں ہوئیں۔

ایاز صادق کہتے ہیں عليم خان کيخلاف کروڑوں روپے کے فراڈ سمیت 4 ايف آئی آرز درج ہيں، میں ذاتیات کی سیاست نہیں کرتا، ہماری سیاست صاف اور عوام کی خدمت کیلئے ہے۔ سماء

ECP

PTI

Politics

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

NA122

POLLING

election tribunal

Bye Election

11October

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div