پہلا ون ڈے : پاکستان ویمن ٹیم کا بنگلہ دیش ویمن کو 215 رنز کا ہدف
کراچی : پاکستان ویمن نے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش ویمن کو 215 رنز کا ہدف دیا ہے، بسمہ معروف نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی کپتان ثناء میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پچاسویں اوورز کی آخری گیند پر پوری ٹیم 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ 8 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکیں، بسمہ نے 8 چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔
جویریہ خان 21، سدرہ امین 12، نین عابدی 27، کپتان ثناء میر 0، عالیہ ریاض 6، ندا ڈار21، اسماویہ اقبال 13، ڈیانا بیگ 0 اور انعم امین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، ربیعہ شاہ 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لتا موندل، ناہیدہ اختر، خدیجة الکبریٰ اور فہیمہ خاتون نے ایک ایک شکار کیا۔ سماء