کروناوائرس:کراچی کنٹرول روم کی فون لائنز میں اضافہ

عوام 4 لینڈلائن نمبرز پر رابطہ کرسکیں گے، کمشنر کراچی
Mar 25, 2020
[caption id="attachment_1861827" align="alignnone" width="680"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کمشنر کراچی نے کرونا وائرس کنٹرول روم میں عوام کی سہولت کیلئے مزید فون لائنز کا اضافہ کردیا، اب شہری 4 لینڈ لائن نمبرز اور ایک واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرسکیں گے۔

کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 147 تک پہنچ چکی ہے، آج مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے جو تمام مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کرونا وائرس ایمرجنسی کنٹرول روم میں مزید ٹیلی فون نمبرز کا اضافہ کردیا جو اب 4 ہوگئی ہے، عوام 99204439-021، 99204451-021، 99206565-021 اور 99204452-021 پر رابطہ کرکے مہلک بیماری سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا، کوئی بھی اطلاع یا رہنمائی کیلئے شہری کسی بھی نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں، کنٹرول روم میں موجود ڈاکٹرز عوام کی رہنمائی اور ان کے سوالات کے جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واٹس ایپ نمبر 0111712-0316 پر صرف ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک تقریباً 20 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 3 لاکھ سے زائد متاثرین اسپتالوں میں زیر علاج ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div