این اے 122؛ لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

Na 122 Pti Jalsa Lhr 04-015

لاہور : اين اے 122 لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے تحريک انصاف نے سمن آباد کے گراؤنڈ ميں ميدان سجا ليا، پنڈال ميں 25 ہزار کرسياں لگانے کا دعویٰ کيا جارہا ہے، خواتين کیلئے الگ اسٹينڈ بنائے گئے ہيں۔

اين اے 122 کی سياسی پچ پر تحريک انصاف کی اننگز کی تيارياں مکمل کرلی گئیں، کپتان کے خطاب کیلئے سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ ميں اسٹيج تيار ہے۔

پی ٹی آئی انتظامیہ 25 ہزار کرسياں لگانے کا دعویٰ کررہی ہے، خواتين کیلئے الگ سے اسٹينڈ بنائے گئے ہيں جبکہ کھلاڑيوں کا لہو گرمانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم کا بھی انتظام ہے۔

کپتان کی آمد پر کھلاڑی بھی پُرجوش ہيں، کيا بچے کيا جوان، سب ہی اپنے اپنے انداز ميں جلسہ گاہ کی رونق بڑھانے پہنچ رہے ہيں۔

بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے جنريٹرز کا بھی انتظام ہے، منتظمين کے مطابق کارکن دوپہر ميں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوجائيں گے جبکہ جلسے کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔ سماء

ECP

PTI

Politics

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

NA122

POLLING

Bye Election

11October

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div