اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں جنگ بندی کی اپیل

وبا سے لڑنے پر زور
تصویر: اے ایف پی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیخش نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر زندگی کی بقا کی جنگ پر توجہ مرکوز کرنا  وقت کی اہم ضرورت ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا میں جو ممالک جنگوں کے مرض میں مبتلا ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اسے ختم کر کے کرونا کی عالمی وبا سے لڑیں جو ہماری دنیا کو تباہ کر رہی ہے۔

انہوں نبے کہا کہ یہ اس وقت ہوگا جب ہم جہاں بھی جنگیں ہو رہی ہیں انہیں فوری روک دیں اور اس وبا سے لڑیں کیوں کہ ہم انسانوں کو پہلے سے کہیں زیادہ اس وقت جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتیخش نے کہا کہ کرونا وائرس سے لڑنے والے غریب ممالک کی معاونت کیلئے اقوام متحدہ کو 2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید توجہ دلائی کہ اس کے علاوہ ایک ایسے پیکج کی بھی ضرورت ہوگی جس سے دنیا بھر میں اس عالمی وبا کے معاشی و سماجی اثرات سے نمٹا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیکج گھروں، کاروبار اور معاشرے کوچلانے کیلئے درکار ہوگا۔

uno

Tabool ads will show in this div