راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون جاں بحق، تعداد 2 ہوگئی
راولپنڈی : پنجاب پر ڈینگی نے ایک بار پھر وار کردیا، راولپنڈی میں مہلک وائرس سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی، ڈینگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 27 سالہ فائزہ راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیرعلاج تھی، انہیں گزشتہ رات اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
چند روز پہلے ڈینگی کی ایک اور مریضہ ہولی فیملی اسپتال میں انتقال کرگئی تھی، اسپتال ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں مہلک وائرس سے متاثرہ 700 سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ سماء