کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بارش

بارش آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_1882177" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پسنی میں 26، جیوانی میں 20، زیارت میں 19، تربت میں 16 اور گوادر پشین میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسکے علاوہ نوکنڈی میں 10، دالبندین اور سبی میں 4، خضدار، ژوب، بارکھان، پنجگور میں 3، جبکہ کوئٹہ اور لسبیلہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ کل شام سے بارشوں کی شدت میں کمی آئے گی۔

Tabool ads will show in this div