سندھ: مزید 19 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 352 ہوگئی
Mar 23, 2020
[caption id="attachment_1881352" align="alignnone" width="792"] فوٹو : آن لائن[/caption]

سندھ میں کرونا وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 352 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 799 تک پہنچ گئی۔

زائرين سميت سندھ بھر ميں 19 نئے کيسز میں کراچی کے 7 نئے کيسز ہیں جو کہ لوکل ٹرانسميٹڈ ہيں۔ کراچی سے رپورٹ لوکل ٹرانسميٹڈ کيسز کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اوراقدامات

سکھر میں تفتان سے آئے زائرين ميں 11 نئے کيسز سامنے آئے جس کے بعد تفتان زائرين کے کيسز کی تعداد 221 ہوگئی۔ دادو سے بھی کرونا وائرس کا ايک کيس رپورٹ ہوا ہے۔

زائرین کے علاوہ سندھ سے رپورٹ کرونا وائرس کے کيسز کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔

علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں

اگر آپ پر کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان دو نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

Tabool ads will show in this div