کراچی سمیت سندھ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا امکان

سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کراچی سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ متوقع ہے۔
سندھ حکومت کی جانب س لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبے میں کرونا وائرس سے متعلق بڑھتے کیسز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بلا ضرورت گھر سے نکلنے یا دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے معاون مرتضی وہاب نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتہ کے روز کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی سمیت صوبے بھر کی انتظامیہ صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں انسپکٹر پولیس سندھ بھی موجود تھے۔
Time for some tough decisions. CM Sindh has discussed with Governor Sindh, Corps Commander Khi, DG Rangers & IG Sindh to ensure full implementation of Govt’s decision of keeping people at their homes. #SindhGovt will ensure that grocery & medical shops remain open
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 21, 2020
ملاقات میں لوگوں کو گھروں میں رہنے اور حکومتی فیصلے پر سختی سے عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی صورت میں کریانہ اسٹور، میڈیکل اسٹورز اور سودے سلف کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
مہلک وباء کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اہم اورغیرمعمولی اقدامات کرناموجودہ صورتحال کےلئے بہت ضروری ہے۔سندھ حکومت کا عوام کی نقل وحرکت روکنے کے لئے سخت اقدامات پر غور جاری ہے،مکمل لاک ڈاؤن سے ہی کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوکم کیاجاسکتا۔
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) March 21, 2020
وزیراطلاعات سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہونگے۔
لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے والے افراد کو حراست ميں ليا جائيگا۔ ایمرجنسی میں بھی صرف ایک شخص باہر نکل سکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی آسانی کیلئے 2 سے3 گھنٹے نرمی کی بھی تجويز دی گئی ہے۔ اس دوران فیکٹریز اور نجی ادارے بند ہوں گے۔