شرجیل خان پر تنقید کرنا محمد حفیظ کو مہنگا پڑ گیا

دنيا ميں کوئی کھلاڑی ايسا نہيں کرتا
Mar 22, 2020
یہ تصویر ٹوئٹر سے لی گئی ہے

اوپننگ بيٹسمين شرجيل خان کی کرکٹ ميں واپسی پر سوال اٹھانا محمد حفيظ کو مہنگا پڑگيا۔ پاکستان کرکٹ بور کے سی ای او نے کہا ہے کہ حفيظ اپنی کرکٹ پر فوکس کريں۔

آل راونڈر محمد حفيظ نے سوشل ميڈيا پر سوال کے جواب ميں شرجيل خان کی کرکٹ ميں واپسی پر تنقید کی تھی۔ پی سی بی کے سی ای او وسيم خان نے تنقید پر کہا ہے کرکٹرز کو سوشل ميڈيا پر ديگر کھلاڑيوں پر تنقيد نہيں کرنی چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پر حفيظ سے بات کروں گا، دنيا ميں کوئی کھلاڑی ايسا نہيں کرتا۔

Tabool ads will show in this div