کروناوائرس: نیٹ فلکس کا 100 ملین ڈالر کی امداد کااعلان

یہ امداد شوبز سے وابستہ افراد کو دی جائے گی
Mar 21, 2020

دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ میڈیا سروس نیٹ فلکس نے کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہونے والے شوبز کارکنوں کی مدد کے لئے ایک 100 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کر دیا ہے۔

نیٹ فلکس کے چیف کنٹینٹ آفیسر ٹیڈ سرینڈوس نے کہا ہے کہ زیادہ تر فنڈ مشکل سے متاثرہ افراد کو اپنی پیداوار پر دیا جائے گا جبکہ 15ملین فنڈ دوسرے نیٹ فلکس کی بڑی پیداوار والے ممالک میں موجود تیسری پارٹیوں اور غیر منافع بخش تنظیموں کو دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس برادری نے اچھے وقتوں میں نیٹ فلکس کی حمایت کی ہے اور ہم ان کے مشکل وقت میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div