شہباز تتلہ قتل کیس: مفخرعديل کے جسمانی ريمانڈ ميں توسیع

ملزمان کو 24مارچ کو دوبارہ پیش کیا جائیگا

سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ايس ايس پی مفخر عديل کے جسمانی ريمانڈ ميں تين روز کی توسيع کر دی گئی۔

مفخر عديل اور اس کے دوست اسد بھٹی کو پانچ روزہ جسمانی ريمانڈ ختم ہونے پر ماڈل ٹائون کچہری ميں مجسٹريٹ کے روبرو پيش کيا گيا۔ پوليس نے تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

شہباز ايڈووکيٹ کے وکيل کا کہنا تھا کہ پوليس کو تفتيش کےليے مزيد وقت درکار ہے اس لیے جسمانی ريمانڈ بڑھايا جائے۔

شہباز تتلہ کیس،مفخرعدیل کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم کے وکيل نے موقف اختيار کيا کہ قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ شہباز تتلہ کی ہلاکت کا بھی ابھی تک نہيں معلوم۔

عدالتی حکم پر مفخر عدیل کو والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملزمان کو 24 مارچ کو دوبارہ پيش کيا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div