دادو، غیرقانونی جرگہ کرنے پر 6افراد گرفتار

واقعہ تحصیل میہڑ کے گاؤں جمعہ ناریجو میں پیش آیا

سندھ کے ضلع دادو ميں غير قانونی جرگہ کرنے والے 6 افراد کو پوليس نے گرفتار کرليا۔

تحصیل میہڑ کے نواحی گاؤں جمعہ ناریجو میں پسند کی دوسری شادی کرنے پر بااثر افراد نے جرگے کا انعقاد کيا۔

دوسری شادی کرنے والے سعید کو سزا کے طور پر اپنی دو بچياں دوسری بيوی کے والد کو دينے کی سزا دی۔ بچياں نہ دينے کی صورت میں 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم ديا۔

پولیس نے معاملے کی تحقيقات کے بعد مقدمہ درج کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرليا ہے۔

Tabool ads will show in this div