چکوال، موٹروے پولیس انسپکٹر اہلیہ سمیت قتل

نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی
Mar 21, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/chakwal-firing-vo-20-03.mp4"][/video]

چکوال کے قصبہ کوٹ قاضی کے قریب موٹروے پولیس انسپکٹر کو اہلیہ سمیت قتل کر دیا گیا۔

گزشتہ رات نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے 45 سالہ انسپکٹر ناصر ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ چکری سے اپنے آبائی قصبہ چکڑالہ ضلع میانوالی جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی۔

ویران علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق انھیں کافی دیر کے بعد کسی نے دیکھ کر اطلاع دی جس کے بعد تھانہ لاوہ کی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

جاں بحق میاں بیوی کی میتیں پہلے آر ایچ سی کوٹ قاضی اور بعد ازاں ٹی ایچ کیو تلہ گنگ منتقل کر دی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

Tabool ads will show in this div