ٹوپی اجرک کےرنگوں کا دن،سندھ میں وادی مہران کی ثقافت کی تقریبات

اسٹاف رپورٹ
کراچی: وادی مہران میں آج سندھ کی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے۔ سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر لوگ اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، مختلف شہروں میں ریلیاں اور خصوصی تقریبات سجائی گئی ہیں۔

آج کے دن دھرتی سے اپنائیت اور وادی مہران کی ثقافت سے پیار کا بھر پور اظہار کیا جاتا ہے۔ سندھی کلچر ڈے صرف اجرک اور سندھی ٹوپی پہننے کا نام نہیں، یہ دن ہے اتحاد کا، یگانگت کا اور سندھ باسیوں کے باہمی پیار کا جس کا وہ بھرپور اظہار کررہے ہیں۔

اس دن کا مقصد سندھ کے دست کاروں اور ہنرمندوں کی اس محنت کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔ موسیقی بھی ثقافت کا اہم حصہ کہلاتی ہے اور مہران دھرتی کے لوک گیتوں کے کیا ہی کہنے۔ ہر نغمے میں ہر گیت میں اور ہر بول میں ایک ہی پیغام۔ اس دھرتی کے لوگ امن اور محبت کے پیاسے ہیں۔

اس دن شہر شہر سندھی اجرک کے پہناوے ہر شخص نے بڑے مان سے اپنے سر سندھی ٹوپی سجائی ہوتی ہے اور گلیوں بازاروں میں بھی جشن کا سماں ہوتا ہے، اسکولوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام تو سیمینار اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ سماء

میں

کی

کا

islamic

norway

Tabool ads will show in this div