کروناوائرس: مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ

بند کی گئی ٹرینوں کی تعداد 34 ہوگئی، شیخ رشید
Mar 20, 2020
[caption id="attachment_1879497" align="alignnone" width="810"] فوٹو : آن لائن[/caption]

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث پاکستان ریلویز نے مزید24 ٹرينیں بند کرنے کا فيصلہ کرليا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ روزانہ 100 مسافر ٹرینیں بدستور چلیں گی۔

وفاقی ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کی 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق اور تقریباً 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں مہلک مرض سے ہلاکتیں 10 ہزار 400 سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آج (جمعہ کو) اپنے ایک بیان میں مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے بند کی گئی ٹرینوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے سالانہ 7 کروڑ اور روزانہ 2 لاکھ مسافر ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں ان کی تعداد تقریباً نصف ہوچکی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 134 ٹرینوں میں سے 34 بند کی جارہی ہیں، بند کی گئی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ کی مد میں ریلوے نے مسافروں کو 8 کروڑ روپے ریفنڈ کردیئے۔

Tabool ads will show in this div