عمران خان اپني نابالغ سياست سےجمہوریت کےپیچھےپڑگئےہیں،سعدرفیق

Kh Saad Rafique Lhr Pkg Yasir 03-10 لاہور : اين اے ايک سو بائيس کے ضمني انتخاب کي اہميت نے وزراٗ کو بھي ميدان ميں اترنے پر مجبور کرديا ہے، وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق کہتے ہيں کہ ابھي تک وزيراعظم اور وزيراعلي پنجاب کے انتخابي مہم ميں حصہ لينے کا فيصلہ نہيں ہوا۔ عمران خان اپني نابالغ سياست سے جمہوريت اور اب عدليہ کے پيچھے پڑ گئے ہيں۔ کپتان کی اڑان کے ساتھ ہی ن ليگ کے وزير بھي میدان میں کود پڑے، اين اے ايک سو بائيس کے معرکے کے لئے سر دھڑ کي بازي لگانے کو تيار ہوگئے۔ خواجہ سعد رفيق نے لاہور ميں کي پريس کانفرنس اورخبر سنائي کہ اب وفاقي وزرا بھي انتخابي مہم ميں بھر پور حصہ ليں گے، کيونکہ عدالتي فيصلے کے بعد وزيراعظم سميت کسي پر انتخابي مہم چلانے کي پابندي نہيں رہي۔ خواجہ سعد رفيق نے عمران خان کو بھي خوب لتاڑا، بولے جمہوريت کے بعد اب عمران خان اليکشن کميشن کے پيچھے پڑ گئے ہيں۔ خواجہ سعد رفيق نے بتايا کہ مسلم ليگ ن اليکشن کے ماحول کو ٹھنڈا رکھے گي تاکہ کوئي ناخوشگوار واقعہ پيش نہ آ سکے۔ سماء

ECP

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

TEHREEK INSAF

IK

AYAZ SADIQ

NA122

election campaign

Tabool ads will show in this div