پنجاب: کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لیب کا اضافہ

اس کیلئے10 لیب ٹیکنالوجسٹ بھی طلب
Mar 20, 2020
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے کرونا ٹيسٹ کيلئے مزيد ايک ليب استعمال کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا ٹيسٹ کيلئے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی لیب کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس لیب میں اب کرونا وائرس سے متعلق بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کے 10 لیب ٹیکنالوجسٹ کو اس سلسلے میں طلب کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی لیب میں پہلے ہی کرونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں اس وقت 2 سرکاری لیب کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے کام کر رہی ہیں، جب کہ آغا خان، شوکت خانم اور چغتائی لیب میں بھی کرونا سے متعلق ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

PUNJAB

LABORATARY

Tabool ads will show in this div