کرونا وائرس: جائزہ کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

موجودہ صورتحال پر ڈاکٹر ظفر مرزا بریفنگ دیں گے
Mar 20, 2020

کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کرونا کی موجودہ صورتحال پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بریفنگ دیں گے جبکہ صوبائی نمائندگان صوبوں میں کرونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اجلاس میں ائرپورٹس پر سرٹفیکیشن سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن کے فیصلے پر غور ہوگا۔ دفاتر میں اسٹاف مزید کم کرنے اور اسپتالوں میں آلات کی فراہمی سے متعلق مشاورت ہوگی۔

سندھ کی جانب سے بین الصوبائی بارڈرز کی بندش کا دوبارہ مطالبہ کیے جانے کا امکان ہے۔

Tabool ads will show in this div