کرونا وائرس:امریکا پاکستان کو وبا سے نمٹنے کیلئے امداد دیگا
امداد یو ایس ایڈ کے ذریعے دی جائیگی

امریکا نے پاکستان کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امداد دینے کا اعلان کردیا۔ ابتدائی طور پر پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز پاکستان کو دیئے جائیں گے۔
امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔
The U.S.-Pakistan government partnership is helping fight #COVID19. The U.S. government is responding to #COVID-19 in #Pakistan with initial $1 million in @USAID_Pakistan funding to bolster monitoring & rapid response.
— State_SCA (@State_SCA) March 19, 2020
امریکی معاون نائب وزير خارجہ ايلس ويلز کا کہنا ہے کہ یہ امداد يو ايس ايڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں اشتراک جاری ہے۔