پیر پگارا ششم شہید سورھیہ بادشاہ کی برسی منسوخ

آپ کو 20 مارچ 1943 کو شہید کیا گیا تھا
Mar 19, 2020

ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر جمعہ مارچ 20 کو خیرپورمیں ہونے والی پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف سورھیہ بادشاہ کی برسی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔

نائب صدر سندہ مسلم لیگ فنکشنل سید اسماعیل شاہ راشدی کے مطابق برسی کے موقع پر پیر جو گوٹھ میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سورھیہ بادشاہ کے معتقدین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع تھی تاہم ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

اسماعیل شاہ نے کہا کہ شہید سورہیہ بادشاہ کا فلسفہ انسانیت کی خدمت تھا اور ہمیں بھی انسانیت کی بھلائی کیلئے متحد ہوکر اس مہلک وبا کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

موجودہ پیر صاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ کے دادا اور پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ کے والد سورہیہ بادشاہ نے انگریزوں کی حکومت کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا تھا۔

برطانوی راج میں پیر صبغت اللہ شاہ کو بغاوت کی پاداش میں گرفتار کر کے 20 مارچ 1943 کو حیدرآباد جیل میں پھانسی دے کر شہید کریا گیا تھا۔

Shaheed Soreh Badshah