محکمہ صحت سندھ کو 6.9ارب جاری، کراچی میں اسپرے کافیصلہ

بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں
Mar 19, 2020
فوٹو : آن لائن
فوٹو : آن لائن
[caption id="attachment_1879497" align="alignnone" width="810"] فوٹو : آن لائن[/caption]

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو 6.9 ارب روپے جاری کردیئے، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ بلدیات کو کراچی میں اسپرے مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کیلئے 6.9 ارب روپے جاری کردیئے، یہ فنڈز ادویات، جنریٹرز، ساز و سامان، کھانا، پی او ایل و دیگر اشیاء پر خرچ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کرونا ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں، فنڈ چیف سیکریٹری کے زیر نگرانی قائم کیا گیا ہے، اس میں فیصل ایدھی، ڈاکٹر باری اور مشتاق چھاپرا بھی شامل ہیں، جو رقم خرچ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم دیگر اخراجات کم کرکے کرونا وائرس کے مسئلے پر رقم لگا رہے ہیں، ہر ڈاکٹر، نرس اور ٹیکنیکل اسٹاف کو جلد 6 ماہ کیلئے تعینات کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، کراچی کو وائرس سے پاک کرنے کیلئے 2 مرحلوں میں اسپرے کیا جائے، اس کیلئے محکمہ بلدیات نے چیئرمینز اور میونسپل کمشنر کراچی کو احکامات جاری کردیئے۔

محکمہ بلدیات کی ہدایت کی روشنی میں کراچی میں ریلوے اسٹیشنز، شاپنگ مالز، بس اسٹاپس، ریسٹورنٹس اور پارکوں میں مچھر اور دیگر اڑنے والے کیڑوں سے بچاؤ کا اسپرے کیا جائے گا۔

خط کے مطابق ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹاپس پر ہینڈ سینی ٹائزرز فراہم کئے جائیں، مذہبی مقامات، اداروں، شاپنگ مالز اور دیگر دفاتر کے مالکان کو بھی اسپرے کا پابند کیا جائے گا۔ بلدیاتی اداروں کو کہا گیا ہے کہ تمام اداروں اور مقامات پر کارپٹ ہٹاکر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 390 افراد متاثر ہیں، کراچی میں 3 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div