یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

شہری پریشان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر3 برانڈزکے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 25 سے 39 روپےتک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم کےریلیف پیکیج میں شامل اشیاء کی موجودہ قیمتیں برقرارہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق حبیب گھی کا ایک کلو والا پیکٹ 39 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 28 روپے کااضافہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ہانڈی کوکنگ آئل کی قیمت میں 25 اور نایاب کوکنگ آئل کے نرخ 26 روپے فی لیٹر بڑھ گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق دیگر 5 اقسام کےگھی کی قیمت 170 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔

وزیراعظم کےاعلان کردہ ریلیف پیکج میں شامل چینی، آٹا، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

Utility Stores

Tabool ads will show in this div