امریکہ سے واپسی پر مایا علی کا کرونا ٹیسٹ

اداکارہ کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی
Mar 19, 2020

اداکارہ مایا علی نے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر سکھ کا سانس لے لیا ۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی ماسک پہنے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 روز قبل امریکا سے پاکستان واپسی پرجب وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تو بہت پریشان تھیں، ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ ہوئی اورکورونا کا ٹیسٹ ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ کے لیے انہوں نے جو دو دن انتظار کیا جو بہت درد ناک تھا اس دوران وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور انہیں اس دوران نیند نہیں آئی تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ 2 روزبعد آئی جو اللہ کے کرم سے منفی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ بہت سخت وقت ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے لیے، کورونا وائرس کی اب تک کوئی ویکسین تیارنہیں کی جاسکی ہے اسلیے ہم خود جتنا اپنا خیال رکھ سکیں ہمیں کرنا چاہیئے۔

اداکارہ نے کہا وہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ ہیں جویومیہ اجرت کماتے ہیں اوراب ان کے پاس معاش کا ذریعہ نہیں، اس تناظر میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کریں۔ اورساتھ ساتھ ایک ایسی ٹیم بنائی جائے جوان خاندانوں کے مفت ٹیسٹ بھی کرائے جن کے لیے ٹیسٹ کرانا بھی مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت بھی گزرجائے گا تاہم حکومت کی جانب لگائی جانے والی پابندیاں ہماری بہتری کے لیے ہی ہیں۔

maya ali

Tabool ads will show in this div