تفتان میں زائرین کیلئےخیمے لگانا ہی واحدطریقہ تھا، جام کمال

سعید غنی تفتان سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کریں
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کہتے ہیں کہ تفتان میں زائرین کی رہائش کےلیے خیمے لگانا ہی واحد طریقہ تھا۔ تفتان دور افتادہ علاقہ اور صحرا ہے، سکھر لاڑکانہ اور نواب شاہ کی طرح کوئی شہر نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعید غنی کا احترام کرتے ہیں لیکن وہ انہیں تجویز دیں گے کہ وہ بلوچستان اور تفتان کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

ایک اور ٹویٹ میں جام کمال نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے خصوصی فنڈ قائم کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ توقع ہے کہ 20 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران، رضاکار تنظیمیں اور امدادی ادارے بھی فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div