امریکامیں کروناسے150اموات،کانگریس کے2اراکین میں وائرس کی تصدیق

معاشی مددکیلئے100 بلین ڈالرکا ہنگامی پیکج منظور
Mar 19, 2020

امریکامیں کروناوائرس سے ہلاکتیں150ہوگئی ہیں۔ کانگریس کے دو اراکین میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کانگریس کے دو اراکین کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ماریو ڈیازبلارٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ان میں وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ میامی سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن کے علاوہ شہر کے میئر فرانسس سواریز کا وائرس ٹیسٹ پچھلے ہفتے مثبت آیا تھا۔

ان کے علاوہ ریاست اُتھا سے تعلق رکھنےوالے  ڈیموکریٹک رکن بین میک ایڈمز کا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انھوں نے گھر میں خود کو آئسولیشن میں کرلیا ہے۔

امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بتایا ہے کہ دونوں اراکین کانگریس بیمار ہیں لیکن ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

اس کے علاوہ امریکی شہریوں کی معاشی مددکیلئے100 بلین ڈالرکا ہنگامی پیکج منظور کرلیا گیا ہے۔ پیکج سے بے روزگاری انشورنس میں بھی اضافہ ہوگا۔پیکج سے عام افراد کو فری کرونا ٹیسٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔ بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div