کراچی:ڈکيتی مزاحمت پرفائرنگ،پوليس اہلکارشہید
مقتول جعفر ايس ايس يوميں تعينات تھا
کراچی کےعلاقے ناگن چورنگی ميں ڈکيتی مزاحمت پرفائرنگ سے پوليس اہلکارجاں بحق ہوگيا۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ناگن چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتيجے ميں ايک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول جعفر ايس ايس يوميں تعينات تھا۔
پوليس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان لوٹ مارکررہےتھے۔ مقتول کو ملزمان کی فائرنگ سے 4 گولیاں لگیں۔