بورڈز اور کیمبرج سمیت تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی

تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 27مارچ کو کرینگے، وزیرتعلیم
فوٹو : آن لائن
فوٹو : آن لائن
[caption id="attachment_1878452" align="alignnone" width="773"] فوٹو : آن لائن[/caption]

حکومت نے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے بورڈز اور کیمبرج سسٹم سمیت تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کردیئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ادارے اور  مقامی بورڈز حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں، یکم جون 2020ء تک کسی بھی طرح کے امتحانات نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ امتحانات میں تاخیر کی وجہ سے جامعات کو بھی داخلے مؤخر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سرکاری و نجی سمیت تمام اسکولز اور مدارس اگلے مہینے کی 5 تاریخ تک بند کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ اس مہینے کی 27 تاریخ کو کیا جائے گا، اگر اسکول مزید بند رہتے ہیں تو اس صورت میں طلبہ کیلئے ان کے گھروں میں آن لائن لیکچرز کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div