میرےصحافی بھائی،اف اللہ کی پناہ،ریحام بھابھی نےتوبہ کرلی

Reham-Khan-Journalist اسلام آباد :  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اسلام آباد لوگ ورثہ میں منعقد چلڈرن فیسٹیول آئیں تو مگر میڈیا نمائندوں کو دیکھ کر الٹے قدموں بھاگ گئیں، صحافی بھائیوں کی بات کا پتنگڑ بنانے کی عادت پر ریحام بھابھی نے بھی توبہ کرلی۔ اہم شخصیات کی زندگی سے جڑی کوئی بھی بات صحافیوں تک آگئی تو سمجھے غضب ہوگیا، ، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ اپنی زندگی کی اہم باتیں، واقعات اور رشتے میڈیا سے دور رکھنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں، شاید یہ ہی خوف تھا کہ نیشنل بھابھی ریحام خان جب اسلام آباد میں منعقد  لوگ ورثہ کے چلڈرن فیسٹیول میں آئیں تو صحافیوں کو اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر خوف زدہ ہوگئیں۔ ریحام خان سے گفت گو اور سوالوں کے جوابات کے انتظار میں کھڑا میڈیا دیکھتا ہی رہا اور ریحام کوئی بات کئے بغیر ہی چلی گئیں۔ فیسٹول میں ریحام بچوں کے ہمراہ تو بہت خوش نظر آئیں مگر صحافیوں کی ازلی عادت کے باعث انہیں دیکھ کر دور ہی رہیں۔ چلڈرن فیسٹول میں ریحام نے بچوں کیساتھ خوب سیلفیاں بنائیں اور اسٹالز کا دورہ کیا اور بچوں کا حوصلہ بڑھایا۔ سماء نے بات کرنا چاہی تو ریحام خان نے کہا کہ "بس بھائی بس بہت ہوگیا، میڈیا ایک کے ساتھ دو لگاتا ہے"۔ ريحام خان ميڈيا سے کيوں دور ہيں؟؟ سماء نے کيا سوال تو ريحام بول پڑيں۔ سماء کا سوال: ایسا کیا ہو گیا کہ آپ میڈیا سے دور بھاگ رہی ہیں؟ ریحام : صحافی بھائیوں کا دال دلیا چل رہا ہے تو میں کیا بات کروں۔ اور"سماء کے سوال کرنے پر ریحام خان مسکراتے ہوئے چلی گئیں"۔ سماء

PTI

Politics

IMRAN KHAN

TEHREEK INSAF

IK

JOURNALIST

CHILDREN FESTIVAL

LITERATURE

Tabool ads will show in this div