دوہزارچودہ تک پنجاب بھرکی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیاجائےگا۔ شہبازشریف

اسٹاف رپورٹ


لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دوہزار چودہ تک پنجاب بھر کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔۔ کہتے ہیں پٹواریوں کے خلاف نہیں۔۔ پٹواری مافيا کے خلاف ہیں۔


لاہور شہر کے علاقے ماڈل ٹاون اور کینٹ کے کمپیوٹرائیزڈ اراضی سنٹرکے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ،،، وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے نظام کی تبدیلی کے لئے درست سمت کا تعین ضروری ہے۔


شہباز شريف اس موقع پر بھی مخالفین کی تنقید کو نہیں بھولے اور کہا کہ گزشتہ10سال میں توانائی بحران کےحل کیلئےکوشش نہیں کی گئی جبکہ صوبہ میں ترقیاتی کاموں کو بھی حرف تنقید بنایا جاتا رہا ہے


وزیر اعلیٰ نے اقوام عالم کو بھی مخاطب کیا اور کہا کہ دنیا عسکریت پسندی کو ختم کرنے میں پاکستان کی مدد کرے ہمیں توانائی کی ضرورت ھے اور توانائی ہوگی تو صنعتیں چلیں گی اور جتنی صنعتیں چلیں گی عسکریت پسندی اتنی ہی کم ہو گی۔ سماء

کا

transport

october

james

marriages

Tabool ads will show in this div