عالمی وایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی تعاون کی پیشکش

رقم کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوگی
[caption id="attachment_1579082" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش کر دی۔

دونوں عالمی اداروں سے پاکستان کو مجموعی طور پر 53 کروڑ ڈالر سے زائد ملیں گے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک 5 کروڑ ڈالر فوری جاری کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 35 کروڑ ڈالر اور ورلڈ بینک نے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کردی ہے۔ گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کی مد میں ملنے والا مالی تعاون این ڈی ایم اے کے ذریعے کرونا سے نمٹنے پرخرچ ہو گا۔

مشیر خزانہ کے مطابق کرونا کی روک تھام پر اٹھنے والے اخراجات مالی خسارے میں شامل نہیں ہوں گے۔ پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کےلیے آئی ایم ایف سے بھی مالی سپورٹ ملنے کا امکان ہے۔

Tabool ads will show in this div