انٹرنیٹ ایسوسی ایشن کاپی ٹی اے کےویب منجمنٹ سسٹم پرتحفظات کااظہار

آئی پی بلاکنگ نظام کوکم ازکم 3ماہ کیلئےمؤخرکرنےکامطالبہ
Mar 18, 2020

انٹرنیٹ ایسوسی ایشن نے پی ٹی اے کے ویب منجمنٹ سسٹم پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ آئی پی بلاکنگ نظام کو کم ازکم 3 ماہ کیلئےمؤخرکرنے کا مطالبہ بھی کردیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کےویب منجمنٹ سسٹم سےپاکستان میں آئی ٹی اورکال سینٹرز کا شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کے نام خط میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کی جانب سےحالیہ آئی پی ایڈریسز کی بلاکنگ نےتباہی مچا دی ہے۔اس نظام سے براڈ بینڈ آپریٹرز کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کا تحفظ بھی پی ٹی اے کی اولین ذمہ داری ہے،آئی پی بلاکنگ نظام کوکم ازکم 3ماہ کیلئےمؤخر کیا جائے۔

Tabool ads will show in this div