عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری

خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہوگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت منگل کو مزید کم ہوئی ہے۔ ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ادھر لندن برینٹ آئل 4.52 فیصد مزید سستا ہوگیا ہے۔ لندن برینٹ آئل1.37ڈالرسستاہوکر28.68ڈالرفی بیرل تک گرگیا ہے۔

امریکی لائٹ کروڈآئل5.17فیصد کمی سے27.10ڈالرفی بیرل تک گرگیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2016 کی کم ترین سطح تک گرگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے اور لاک ڈاؤن ہونےپرتیل کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ سعودی عرب،روس کےدرمیان تیل کی قیمت ميں مزیدکمی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری2020سے اب تک خام تیل کی قیمتوں میں53 فیصد کی کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

Crude Oil

Tabool ads will show in this div