کراچی:تمام بچت بازاربندکرنےکےاحکامات جاری

تمام اجازت نامےعارضی طور پرمعطل
Mar 17, 2020

میئر کراچی وسیم اختر نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کراچی کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازار بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بتایا کہ میئر کراچی وسیم اختر کے حکم پر متعلقہ محکمے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔شہر کی حدود میں بچت بازار اور ہر قسم کے فیسٹول کے لیے جاری کیے گئے تمام اجازت نامےعارضی طور پرمعطل کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بتایا کہ اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

Tabool ads will show in this div