عوام کیلئےگلوکار شہزادرائےکا اہم پیغام
کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مزید پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے پیش نظرگلوکار اور سماجی خدمات انجام دینے والے شہزادرائے نےعوام کو ایک پیغام دیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں شریک ہونے والے شہزاد رائے نے اجلاس کے بعد انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوشش کریں کہ کم سے کم لوگوں سے ملاقات کریں اورغیر ضروری طور پربالکل باہر نہ نکلیں۔
گلوکار نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظرعوام ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں، اس حوالے سے بےشک کوئی برا مان جائے۔ اس کے علاوہ شادی یا کسی بھی قسم کے اجتماع میں شریک ہونے سے گریز کریں۔
گلوکارنے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، اس حوالے سے افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ ہمیں ایک دوسرے کو بچایا ہے اور اللہ نہ کرے وہ وقت آئے کہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔
انہوں نے گھروں میں رہنے کی ہدایت کے باوجود تفریحی مقامات پر جانے کی نشاندہی کرتے ہوئے ایسا کرنے سے گریز کی درخواست کی۔
شہزادرائے نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے۔