امارات میں مساجد بند، ترکی میں باجماعت نماز پر پابندی

فیصلے احتیاطی تدابیر کیلئے ہیں
Mar 16, 2020

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے متحدہ عرب امارات نے مساجد سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہیں بند کردیں جبکہ ترکی نے نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق پیر کی شب سے چار ہفتے تک مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں نمازوں کی ادائی پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب ترکی کی مساجد میں نماز جمعہ اور باجماعت نماز کی ادائیگی معطل کر دی گئی۔ ترک حکام کے مطابق مساجد کھلی رہیں گی اور انفرادی عبادات کی اجازت ہوگی مگر نماز جمعہ سمیت کسی بھی باجماعت نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔

Tabool ads will show in this div