وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

علما اور مذہبی شخصیات عوام کو آگاہی دیں

وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں کہا ہے کہ علماء اور مذہبی شخصیات کرونا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی دیں۔

پیر 16 مارچ کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ صورت حال خصوصاً کرونا وائرس کے حوالے سے صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ علماء اور مذہبی شخصیات کرونا کے بارے عوام کو آگاہی دیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کریں۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی۔

مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر علما کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Tariq Jameel

Tabool ads will show in this div